مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر کے بے بنیاد دعوے کے جواب میں سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ جنگ کا مخالف رہا ہے اور اس کا مؤقف رہا ہے کہ عوام کے مفادات اور خطے کی سلامتی کا تحفظ جنگ و خونریزی سے دوری میں مضمر ہے۔ تاہم، جس طرح ایران نے آج تک ہر جارحیت کے مقابلے میں بہادری سے دفاع کیا ہے، اسی طرح وہ حملہ آوروں کے مکمل پشیمان ہونے تک پوری قوت کے ساتھ اپنی مزاحمت جاری رکھے گا اور ایرانی عظیم قوم کے حقوق کا دفاع کرتا رہے گا۔
حملہ آوروں کے مکمل پشیمان ہونے تک مزاحمت جاری رکھیں گے، ایرانی صدر کا ٹرمپ کو جواب
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران حملہ آوروں کے مکمل پشیمان ہونے تک پوری قوت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھے گا اور ایرانی عظیم قوم کے حقوق کا دفاع کرتا رہے گا۔
News ID 1941226
آپ کا تبصرہ